نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے،سہراب افگن

نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے،سہراب افگن
 نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے،سہراب افگن

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے سینئراداکار اورڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ نوجوان فنکاروں کی بنیادی تربیت کے لئے ٹی وی اور نان کمرشل تھیٹر بہترین درس گاہ ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا نہیں چاہتے ، دور حاضر کا موجودہ کمرشل تھیٹر بگاڑ کا شکار ہو چکا ہے ،نان پروفیشنل لوگوں نے کمرشل تھیٹر کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ سہراب افگن نے کہا کہ ماضی کے فنکار انتہائی باصلاحیت اور اپنے کام سے عشق کرنے والے لوگ تھے مگر نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ۔ان کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو بڑھاپے میں جوانی کی نسبت زیادہ توجہ اور احترام کی ضرورت ہوتی ہے مگر افسوس کہ سینئرز کو ہر طرف سے نظر انداز کیا جا تا ہے ۔ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ان کو پڑھاپے میں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے ۔

مزید : کلچر