سوناکشی سنہا کیساتھ آئندہ 2 ہفتوں میں فلم کا اعلان ہو گا، کرن جوہر

سوناکشی سنہا کیساتھ آئندہ 2 ہفتوں میں فلم کا اعلان ہو گا، کرن جوہر
 سوناکشی سنہا کیساتھ آئندہ 2 ہفتوں میں فلم کا اعلان ہو گا، کرن جوہر

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ آئندہ 2 ہفتوں میں فلم کا اعلان کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے کہا کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم ’’اتفاق ‘‘ میں کام کرنے پر خوشی ہے اور اب ہم ایک اور فلم اکھٹے کریں گے اور فلم کے نام اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے آئندہ 2 ہفتوں میں آگاہ کیا جائے گا۔ کرن جوہر ان دنوں ہدایتکار ایان مکھرجی کی فلم ’’براہماسترا‘‘ پر کام کر رہے ہیں جس میں اداکار رنبیر کپور ،عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر