اداکارہ نرما شوبز سے مکمل طور پر آؤٹ

اداکارہ نرما شوبز سے مکمل طور پر آؤٹ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نرما شوبز سے مکمل طور پر آؤٹ گئی ہیں اور انہوں نے اپنے تمام روابط ختم کردیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نرما کا اب فلمی دینا اور شوبز کے کسی شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے ،وہ مکمل طور گھر میں روپوش ہیں۔بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق نرما نے کچھ عرصہ قبل بیرون ملک مقیم ایک بزنس مین سے شادی کی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود وہ شوبز میں واپس آنے میں دلچسپی نہیں لے رہی البتہ میڈیا میں ان کے بارے میں اکثر فرضی خبریں آتی رہتی ہیں۔

اس بارے میں نرما سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے موبائل اٹینڈ نہیں کیا ۔

مزید : کلچر