سپر ہیرو فلم اوینجرز انفینٹی وار کے ٹریلر کا ریکارڈ

سپر ہیرو فلم اوینجرز انفینٹی وار کے ٹریلر کا ریکارڈ
 سپر ہیرو فلم اوینجرز انفینٹی وار کے ٹریلر کا ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(آن لائن)معروف سپر ہیرو کامک بک، فلمیں اور ویڈیو گیمز بنانے والے اسٹوڈیو مارول کی آنے والی سائنس فنکشن فلم اوینجرزانفینٹی وار کے ٹریلر نے نیا ریکارڈ بنالیا۔اوینجرز انفینٹی وار کے ٹریلر کو گزشتہ ماہ 29 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، جسے ابتدائی 24 گھنٹوں میں 23 کروڑ بار دیکھا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ہولی وڈ فلم کے ٹریلر کو اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ بار دیکھا گیا۔اس سے قبل مارول اسٹوڈیو کی آنے والی فلم آئی ٹی کے ٹریلر کو ایک دن میں سب سے زیادہ بار یعنی 19 کروڑ 70 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔گزشتہ برس ریلیز کیے گئے ہولی وڈ فلم فیٹ آف دی فیورس کے ٹریلر کو بھی ایک دن میں 13 کروڑ 90 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔تاہماوینجرز: انفینٹی وار کے ٹریلر کو ابتدائی 24 گھنٹوں میں 23 کروڑ بار دیکھا گیا، جب کہ 4 دسمبر کے آغاز تک اسے 80 کروڑ 24 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا تھا۔اپنی ریلیز سے قبل ہی اوینجرز: انفینٹی وار نے نیا ریکارڈ بناکر حریف اسٹوڈیوز کی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
خیال رہے کہ اوینجرز: انفینٹی وار سیریز کی تیسری فلم ہے، اس سیریز کی پہلی فلم 2012 میں اوینجرز کے نام سے ریلیز کی گئی، جب کہ اس کی دوسری فلم 2015 میں اوینجرز: ایج آف یونین کے نام سے ریلیز کی گئی۔

مزید :

کلچر -