زینب راجہ ڈرامہ سیریل’’بہتان ‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف

زینب راجہ ڈرامہ سیریل’’بہتان ‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف
 زینب راجہ ڈرامہ سیریل’’بہتان ‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل اور اداکارہ زینب راجہ ان دنوں اپنی ڈرامہ سیریل’’بہتان ‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جو تسلسل سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ اس سیریل کی رائٹر رخسانہ نگار اور ڈائریکٹر شکیل خان جبکہ اسے بہت جلد نجی چینل سے نشرکی جائے گی۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صنم چوہدری،ارسلان فیصل،لبنیٰ اسلم ،مصطفےٰ کاظمی اور عابد علی شامل ہیں۔زینب راجہ نے بتایا کہ یہ ایک ایسی فیملی کی کہانی ہے جو بیٹیوں کو پسند نہیں کرتی کیونکہ وہ بیٹے کے خواہش مند ہیں۔میرا تعلق بہت ہی امیر فیملی سے ہے لیکن میں جسے پسند کرتی ہوں وہ مجھے سے دولت کی خاطر شادی کرتا ہے۔صنم چوہدری کا تعلق مڈل کلاس فیملی سے جس کی شادی میرے بھائی سے ہوتی ہے جسے ہماری فیملی میں ایڈجسٹ کرنے میں کافی عرصہ لگ جاتا ہے۔

. ایک سوال کے جواب میں زینب راجہ نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی زبردست ہے جس پر ڈائریکٹر بہت محنت کررہے ہیں۔ ڈرامے کا پرومو بھی آن ایئر ہوگیا ہے جسے شائقین نے بہت پسند کیا ہے جو بے چینی سے اس کا آن ایئر ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

مزید : کلچر