ریلوے میں پروجیکٹ بنیاد پر بھرتی ملازمین کا اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج

ریلوے میں پروجیکٹ بنیاد پر بھرتی ملازمین کا اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج

لاہور(نمائندہ پاکستان)ریلوے کے پروجیکٹ بنیاد پر بھرتی کیے گئے ملازمین کا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج۔گزشتہ روز پاکستان ریلویز میں مخصوص پروجیکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیے جانے والے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کے لیے نکل آئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں تین برس پاکستان ریلویز میں خدمات دینے کے بعد بغیر کوئی وجہ بتائے انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ریلوے ملازمین نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اپنی ملازمتوں کی برخاستگی اور مستقل کرنے کے حوالے سے احتجاج کیا۔مظاہرین نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان سے اپیل کی ہے کہ انہیں ان کی ملازمتوں پر نہ صرف بحال کیا جائے بلکہ ان کو مستقل بھی کیا جائے تاکہ وہ اپنے اور اپنے اہل کانہ کو عزت کی روٹی دے سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4