مصنو عی لیڈر شپ اورمصنو عی سیا سی جماعت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، شاہد صدیق

مصنو عی لیڈر شپ اورمصنو عی سیا سی جماعت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ خو اجہ سعد ر فیق ٹھیک کہتے ہیں کہ مصنو عی لیڈر شپ اورمصنو عی سیا سی جماعت زیادہ دیر نہیں چل سکتی خو اجہ سعدرفیق یاد رکھیں نہ ان کی جماعت حقیقی مسلم لیگ ہے اور نہ ہی انکے لیڈر حقیقی لیڈر ہے شریف فیملی قبضہ گرو پ ہے انہوں نے مسلم لیگ پر قبضہ کر رکھا ہے قا ئد اعظم کی مسلم لیگ اور نواز شریف کی مسلم لیگ میں زمین آسمان کا فر ق ہے خو اجہ سعد ر فیق مسلم لیگ ’’ مو سم لیگ ‘‘ کے وزیر ہیں اقتدار کے خاتمہ کا مو سم آ تے ہی خواجہ سعد ر فیق جیسے در باری بہکی بہکی با تیں کر کے اپنی بو کھلا ہٹ واضح کررہے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سیکرٹریٹ میں پار ٹی اجلا س میں گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ چور لٹیرے بوری بستر باند لیں اقتدار خا تمہ کے بعد دو سری جماعتو ں میں شمو لیت کی پروازوں کا سلسلہ جلد شروع ہو جائیگا ’’۔
مو سم لیگ ‘‘ کے اقتدار میں کسی غر یب نے سکھ کا سا نس نہیں لیا اقتدار کا ایک ایک دن غر یب عوام نے گن گن کے اور بدعا ئیں دے کر گزارا ۔انہو ں نے مز ید کہاکہ خو اجہ سعد ر فیق شر یف فیملی کیلئے مار شل لا لگوا کر سیا سی شہید بنوانے کے حر بو ں میں ناکا م ہو نگے ادارو ں کیلئے بیان بازی پر انفرادی طور پر خواجہ سعد ر فیق کیخلا ف ایکشن کی ضرور ت ہے موسم لیگوں کی ادارو ں کیخلا ف زبان درازی کسی صور ت قا بل قبو ل نہیں جاوید ہا شمی کی شریف فیملی سے ملاقا ت پر یہی کہا جا سکتا ہے کہ پہنچی وہی خاک جہا ں کا خمیر تھا۔