لیسکو جی ایس سی سرکل کی جانب سے اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری

لیسکو جی ایس سی سرکل کی جانب سے اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو )کے جی ایس سی سرکل کی جانب سے ریجن بھر میں بس بار کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز مزید دو گرڈ اسٹیشنز پر 132KV بس بار کی استعداد کو سنگل سے ڈبل بس بار پر اپ گریڈ کردیا گیاہے۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابقKV 132 پیرا گون اور 132KV للیانی گرڈ پر بس با رکی استعداد کو بڑھایا گیاہے جن کے باعث پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی،برکی، ہڈیارہ، پدہنہ، ڈی ایچ اے فیز ۸ ، چک 65، قصور اورللیانی کے علاقوں کی وولٹیج پروفائل میں بہتری آئی ہے۔ واضح رہے کہ صارفین کی سہولت اور سسٹم کو مضبوط ومربوط رکھنے کے لیے چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں لیسکو کے محتلف گرڈ اسٹیشنز کو اپ گرڈ کرنے کے ساتھ ساتھ پاور ٹرانفسارمرز اور بس بار کی استعداد میں بھی اضافہ کیا جارہاہے۔

تاکہ 40MVAکی استعداد کے حامل ٹرانسفارمرزسے مطابقت رکھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی سپلائی اور معیار میں اضافہ کیا جاسکے۔دوسری جانب 132 KVموہلن گرڈ اسٹیشن پر فائرفائٹنگ کے حوالے سے فرضی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ جی ایس او سرکل کی جانب سے فراہم کر دہ معلومات کے مطابق ان مشقوں کا مقصد سٹاف کو اگ یا دیگر ہنگامی حالات میں اگ بھجانے والے آلات کا استعمال اور ہنگامی اخراج سے متعلق تربیت دیناہے۔