منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع

منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔بسنت جیسے تہوار پر پابندی لگائی جا سکتی ہے تو منشیات پر بھی پابندی لگنی چاہیے۔اس نشے سے خصوصا ہماری نوجوان نسل کا متقبل تباہ ہو رہا ہے۔حکومت کی طرف سے بسنت جیسے تہوار پر پابندی لگائی جا سکتی ہے تو منشیات کا مکمل خاتمہ کیونکہ نہیں یقینی بنایا جا سکتا۔لاہور شہر میں جس جگہ بھی پتنگ بازی ہوتی ہے تو پولیس فورا پتنگ بازوں کو گرفتار کرلتی ہے لیکن منشیات فروش بلا خوف خطر گلی محلوں میں نشہ فروخت کررہے ہیں ۔اس نشے سے خصوصا ہماری نوجوان نسل کا متقبل تباہ ہو رہا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہوریوں کے سب سے پسندیدہ کھیل پتنگ بازی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے تو منشیات کا استعمال بھی روکا جائے حکومت منشیات کی خریدوفروخت پر پابندی کو یقینی بنائے اور پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے جائیں کہ منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4