ختم نبوتؐ کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے، سید شاہد حسینگردیزی

ختم نبوتؐ کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے، سید شاہد حسینگردیزی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)ختم نبوتؐ کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ جانیں قربان کردیں گے تحفظ ختم نبوتؐ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ یہ ملک غلامانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے۔ ختم نبوتؐ کے غداروں کا محاسبہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انجمنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گنج مغلپورہ کے زیر اہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں نکلنے والے 59 ویں سالانہ جلوس کے اجتماع سے پیر سید شاہد حسین گردیزی، ملک محمد شریف، حاجی حمید فاضل چشتی، مفتی محمد سلیمان، علامہ محمد فیاض، قاضی پیر ولی الرحمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مخصوص خطے یا علاقے کیلئے نبی بن کر تشریف نہیں لائے بلکہ آپ کی رحمت اور سیرت پوری کائنات پر ہاوی ہے۔ آپ ؐ کا اسوۂ حسنہ ہمارے لئے رشد وہدایت کا عظیم مینار ہے جو آج بھی جہالت کے اندھیرے میں ہماری رہنمائی کرکے ہمیں عظمت وقار عطا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں۔ ختم نبوت ؐ کے غداروں کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4