نابینا افرادکے جائز مطالبات منظور کرنے کی قرارداد اجمع

نابینا افرادکے جائز مطالبات منظور کرنے کی قرارداد اجمع
  1. لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے نابینا افرادکے جائز مطالبات فوری منظور کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔نابینا افراد کی حق تلفی ناقابل برداشت ہے۔

    گزشتہ ماہ حکومت نے ان کے مطالبات منظور کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک ان کے مطالبات منظور نہیں کیے گئے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا ایک ماہ مکمل ہونے کے بعد نابینا افراد پھر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نابینا افراد کو کوٹے کے مطابق نوکریاں دی جائیں ،ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقبل کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4