بلند حوصلے سے جسمانی معذوری پر قابو پایا جاسکتا ہے، طارق محمود

بلند حوصلے سے جسمانی معذوری پر قابو پایا جاسکتا ہے، طارق محمود

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بلند حوصلے سے جسمانی معذوری پر قابو پایا جاسکتا ہے ، خصوصی افراد معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ یہ لوگ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں اہم ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔خصوصی بچوں کی زندگیوں میں تعلیم و تربیت کے ذریعے واضح بہتری لائی جاسکتی ہے۔یہ بات مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے صد ر دفتر میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے محکمہ برائے سپیشل ایجوکیشن کے اشتراک سے معمولی معذور بچوں کے لیے مفت تعلیم کے منصوبے کا سات اضلاع میںآغاز کیاہے۔انضمامی تعلیم کے منصوبے کا مقصدخصوصی بچوں کو عام طالب علموں کے ساتھ پیف پارٹنر سکولوں میں تعلیم دینا ہے۔

تاکہ ان بچوں تک بھی مفت تعلیم کی رسائی ممکن ہو۔ایم ڈی پیف کے ساتھ پروگرام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عمران یعقوب نے تقریب میں شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4