اسوء حسنہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ،ملک خا لد کھو کھر

اسوء حسنہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ،ملک خا لد کھو کھر

لاہور(لیڈی رپورٹر)یو نین کو نسل 214 کے چیئر مین ملک خا لد کھو کھر نے عیدمیلا د النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل میلا د میں خصو صی طو ر پر شر کت کی ۔اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حضور اکر م ﷺ کی ولا د ت و با سعادت کو مذ ہبی جو ش و جذ بہ کے سا تھ منا نا چا ہیے ۔انہو ں نے کہا کہ اسوء حسنہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ،نبی کریم ﷺ سے عشق اور محبت کا تقاضا یہی ہے کہ بحثیت مسلمان عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے لئے سب کچھ قربان کر دیں اور حضور نبی کریم ﷺ پر کثرت سے دورد پڑھنے کے ساتھ ساتھ سیر ت و صورت اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لئے بہت ضروری ہو چکا ہے تب ہی ہم ہر محاذ پر ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں پوری امت مسلمہ بے پنا ہ مسائل کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ حضور ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے زندگی کی کامیابی اطاعات رسول ﷺ سے ہی ممکن ہے ہمیں ان کی سیرت پر عمل کر کے ہی دنیا اور آخرت کی زندگی کو سنوارنا ہو گا یہی طریقہ باعث نجات ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4