انجمن تاجران ایوب روڈ کا اجلاس ،بازار کی سکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ

انجمن تاجران ایوب روڈ کا اجلاس ،بازار کی سکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ

لاہور ( پ ر) صدر انجمن تاجران ایوب روڈ کا اجلاس ، چوہدری شعیب گجر کی زیر صدرات ہوا، اجلاس میں بازار کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا اس کے علاوہ جنرل ہسپتال کے عقب کا گیٹ کھولنے کا مطالبہ کیا گیا گیٹ بند ہونے کی وجہ سے جنرل ہسپتال کے عقب میں رہنے والے لوگ بہت تکلیف میں ہیں ایم ایس نے چالیس سال سے کھلے ہوئے عقبی گیٹ کو بند کر کے محلہ والوں سے دشمنی کی ہے ہمارا مطالبہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہ ہو یہ گیٹ کھوالنے اور ایم ایس کے غیر قانونی اقدام کو ختم کروایا جائے، اجلاس میں حکیم مقبول، حاجی امیر علی، فیاض جٹ، حاجی منصب گجر ، ملک قمر اعوان اور شیخ مقبول نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4