مسلم لیگ(ن) نے عوام کی لوڈشیڈنگ سے جان چھڑا دی

مسلم لیگ(ن) نے عوام کی لوڈشیڈنگ سے جان چھڑا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیز ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے ایک اوروعدہ پورا کردیا لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے عوام کو نجات دلادی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنے والوں کو پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا،عوام کو خالی نعروں، کھوکھلے دعووں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں،جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کی پروا کئے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔ عوام صرف ملک کی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررمضان صدیق بھٹی،میاں مرغوب، سید توصیف شاہ ،ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، چوہدری عبدالمجید نمبردار اور چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر محاذ پرشکست خوردہ دھرنا، لاک ڈاؤن اور ملکی ترقی کے خلاف گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لینا چاہیے ۔
پرویز ملک