عمران خان کی جدوجہد کے مقابلے میں کرپشن ضرورہارے گی
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کو جاوید ہاشمی جیسا بار بار چلا ہوا ناکارہ کارتوس مبارک ہو ، خود کو باغی کی بجائے داغی ثابت کرنے والا اب کس منہ سے رائیونڈ کا رخ کر رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہزار جتن کر لیں اب پی ٹی آئی کا راستہ نہیں رک سکتا عمران خان کی 21سالہ سیاسی جدوجہد کے مقابلے میں نواز شریف کی 32سالہ کرپشن ضرور ہارے گی ،انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے برے دن شروع ہو چکے ہیں اور ہر آنے والے دن کے ساتھ نواز شریف احتساب کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں ان کے خاندان میں سے آدھے لوگ باہر نہیں جا سکتے اور باقی واپس آنے کے قابل نہیں رہے عوام پر ظاہر ہو گیا ہے کہ ’’احتساب فوبیا‘‘ نواز لیگ کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا۔
علیم خان