عمران خان خیالی دنیا سے نکل کر حقیقت کا سامنا کریں

عمران خان خیالی دنیا سے نکل کر حقیقت کا سامنا کریں

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عمران خان خیالی دنیا سے نکل کر حقائق کی دنیا میں آئیں عمران خان صرف باتیں کرتے ہیں عملی طور پر ان کے پاس کوئی ویژن نہیں عمران خان کی سیاست میں مستقبل کی کوئی پالیسی نہیں۔ عمران خان کے دوہرے معیار اور یو ٹرنز نے انکی پارٹی کی مقبولیت میں کمی کی ہے۔ تحریک انصاف نے قوم کو سیاست میں جھوٹ‘ منافقت‘ کرپشن، فریب اور دھوکہ دہی جیسی خرافات سے نجات دلانے کا نعرہ لگایا اور ہمدردیاں حاصل کیں۔

عزیز الرحمن چن

مزید : میٹروپولیٹن 1