سستی بجلی دینے کے سارے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے

سستی بجلی دینے کے سارے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے

لاہور(جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ (ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ عوام کو سستی بجلی دینے کے حکومتی نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے 5سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت50فیصد کم ہوگئی لیکن اس کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ بجلی سستی کرنے کی بجائے ریٹس36فیصد بڑھا کر بجلی مہنگی کردی جو عوام پر بوجھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت ٹیکسوں اورپٹرول بجلی مہنگی کرکے عوام کا خون چوس رہی ہے ،عوام ریلیف کو ترس گئے ہیں۔

کامران

مزید : میٹروپولیٹن 1