کینٹ بازار سے روایتی میلاد ؐجلوس نکالا گیا،شرکاء کی دستار بندی

کینٹ بازار سے روایتی میلاد ؐجلوس نکالا گیا،شرکاء کی دستار بندی

لاہور(نمائندہ خصوصی )عید میلاد النبی ؐ کے تیسرے روز صدر بازار لاہور کینٹ میں روایتی جلوس نکالا گیا ،نورانی مسجد سے شروع ہونے والے اس جلوس کی قیادت ایم پی اے شعیب صدیقی اور قاری احمد باروی نے کی یہ جلوس اپنے روٹ سے ہوتا ہوا رات گئے اختتام پذیر ہوا تو مہمانوں کی دستار بندی کی گئی جبکہ درود و سلام کی خصوصی محافل کا بھی انعقاد ہوااور 12ربیع الاول کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ یہ نبی آخر الزماں ؐ کی ولادت با سعادت کا دن ہم سب کیلئے رحمت اور خوشیوں کا ساما ن ہے جن سے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ صدر بازار سے نکلنے والایہ جلوس مقامی لوگوں کی کاوش ہے جس کا مقصد پیارے نبی ؐ کی ولادت کی خوشیاں منانا ہے آپؐ کی حیات طیبہ ہم سب کیلئے اسوہ حسنہ ہے شعیب صدیقی نے کہا کہ ہمارے موجودہ انفرادی اور اجتماعی مسائل کا حل حضرت محمد ؐ کی مبارک زندگی سے حل ہو سکتے ہیں ۔ ایم پی اے شعیب صدیقی نے میلاد مصطفیؐ میں بھرپور شرکت کرنے والے میلاد کمیٹی کے کارکنوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر پی ٹی آئی کونسلرز استاد رشید ،راجہ شہزاد کے علاوہ مقامی رہنماچوہدری اخلاق،ذیشان اخلاق، محمد علی خان ، ناصر خان،محمد نعیم ، عمر ہارون ، اشرف جٹ ، حافظ عامر مغل اور محمد علی بھی موجود تھے ۔

روایتی جلوس

مزید : میٹروپولیٹن 1