ماہ نور ، مبر ٹرینوں پر چھاپے ، 2670بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے

ماہ نور ، مبر ٹرینوں پر چھاپے ، 2670بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے

لاہور(نمائندہ پاکستان)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگرکی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور ڈویژن غلام فرید نے اپنے ایس ٹی ایز( اطراف گروپ) کے ہمراہ ریلوے لاہور ڈویژن میں ماہ نومبر 2017 کے دوران مختلف سیکشنوں پر چلنے والی مختلف ٹرینوں پروقتافوقتا چھاپے مار کر 2670 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہو ئے پکڑ لیے اور ان سے کرایہ وجرمانہ کی مد میں 3148710 روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروادیے۔ڈی سی او ریلوے لاہور کی اس کاوش کو نہ صرف ڈی ایس ریلوے نے سراہا بلکہ ریلوے ہیڈکوارٹر کی طرف سے بھی کارکردگی کو سراہا گیا۔ یاد رہے بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف مہم جاری رہتی ہے جس میں مختلف ایام میں مختلف طریقوں سے ٹرینوں پر چھاپے مارے جاتے ہیں۔

ٹرین چھاپے

مزید : میٹروپولیٹن 1