جامع مسجد انوا رمدینہ سنگھ پورہ سے میلاد جلوس نکالا گیا

جامع مسجد انوا رمدینہ سنگھ پورہ سے میلاد جلوس نکالا گیا

لاہور ( پ ر) جامع مسجد انوار مدینہ سنگھ پورہ جشن آمد رسولﷺ کے حوالے سے جلوس گزشتہ روز ، صوفی شوکت علی قادری کی زیر قیادت میں نکالا گیا ۔ جس کا اختتام حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر ہوا ۔ عاشقان رسولﷺ کی ہزاروں کی تعداد میں بھر پور شرکت ۔ صدر اعظم کلاتھ بورڈ حافظ عابد علی ، شیخ محمد ریاض ، زوہیب آرٹس ،اور محمد عادل نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، صوفی شوکت علی قادری نے کہا کہ سرکار انیباء سید المرسلین ﷺ کی ولادت باسعادت کا دن ہمارے لیے باعث اعزاز ہے جس کو اہتمام و انصرام سے منانا ہمارا فرض اولین ہے ، جشن عید میلاد النبی کا دن مسلمانان اسلام کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ، سرکار دوجہاںﷺ کے عشاق، محبت رسول ﷺ سے سرشار ہو کر اپنے پیارے و افضل رسول حضر ت محمد مصطفی ﷺ کا دن پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں جس کو لفظوں میں بیان کرنا ناکافی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1