حکومت نے بجلی کے فیڈر خود بند کر کے دوبارہ چلا دیے،شیخ عمر

حکومت نے بجلی کے فیڈر خود بند کر کے دوبارہ چلا دیے،شیخ عمر

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے صدر شیخ عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو بطور اسیاسی ایجنڈا استعمال کرکے اپنے اقتدار کے شروع میں ہی ہزاروں فیڈرز بند کرکے بجلی کے بحران کو جاری اور اپنے اقتدار کے آخری چند مہینوں میں ان بند فیڈرز کو دوبارہ چالو کرکے 2018 ء کے عام انتخابات کو دوبارہ جیتنے کیلئے ناکام کوشش کی ہے اس امر کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں لاہور کے تمام ٹاؤنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ، شیخ عمر نے کہا ہے کہ 2013 ء کے عام انتخابات میں ن لیگ نے اقتدار میں آکر بجلی کے ہزاروں فیڈرز کو بوجہ مرمت بند کرکے بجلی کے اس بحران پر دل کھول کر سیاست چمکائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1