الیکشن سے قبل نظام مصطفیؐ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

الیکشن سے قبل نظام مصطفیؐ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے،صاحبزادہ حامد سعید ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ’’نظام مصطفے متحدہ محاذ ‘‘کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے نظام مصطفےٰ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ درود والوں کی صف بندی کا آغاز کر دیا ہے۔ نظام مصطفےٰ متحدہ محاذ کو بڑی سیاسی طاقت بنائیں گے۔ چاروں صوبوں میں بڑے سیاسی جلسوں کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔ ہماری منزل انقلاب نظام مصطفے ٰہے۔ اہل سنت قائدین ہر شہر کا دورہ کر کے قوم کو بیدار کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صاحبزادہ حامد رضا، ڈاکٹر ابو الخیر زبیر، حاجی حنیف طیب اور دوسرے اہل سنت راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ مذہبی معاملات میں بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکمران قانون ناموس رسالت کو تبدیل کرنے کا خیال دل سے نکال دیں۔

حامد سعید کاظمی

مزید : میٹروپولیٹن 1