سیاسی مفادات کیلئے مذہب کے استعمال کی روک تھام ضروری ہے،زاہد محمود قاسمی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مذہب کی آڑ میں ذاتی و سیاسی مفادات کیلئے فتویٰ بازی کیخلاف قانون سازی کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔ پاکستان علماء کونسل کے ترجمان حافظ محمد طیب قاسمی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی طرف سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے نیاالیکشن ترمیمی بل 2017 ء لایا گیا جس میں ختم نبوت سے متعلق شقوں میں بھی ترمیم کی گئی جو کہ سنگین غلطی تھی ۔جس پر کافی شدید رد عمل سامنے آیا ۔ بالآخر دوبارہ یک ترمیمی بل لاکر ختم نبوت سے متعلق پورا حلف نامہ اور 7Bاور7Cسمیت تمام شقیں ختم نبوت سے متعلق بھی بحال کردی گئی ہیں جو کہ ایک مستحسن اور قابل اطمینان عمل ہے۔ ناموس رسالت ؐاور تحفظ ختم نبوتؐ پوری امت کا مشترکہ اثاثہ ہے اور اس کی چوکیداری اور پہرے داری ہم سب پر فرض ہے ۔پوری امت مسلمہ کا اجتماع ہے کہ آپ ؐکے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا ہے اور آپ ؐ خاتم النبیین ہیں۔ جس طرح عقیدہ توحید پر سب کیلئے ایمان لانا ضروری ہے بعینہ اسی طرح حضور اکرم ؐکی ختم نبوت پر ایمان لانا بھی ضروری ہے ۔
علماء