کونسلر ز اتحاد کو وائس چیئرمینوں کی مکمل حمایت حاصل ہے،ندیم ثاقب

کونسلر ز اتحاد کو وائس چیئرمینوں کی مکمل حمایت حاصل ہے،ندیم ثاقب

لاہور(لیڈی رپو رٹر)کو نسلر اتحا د کنو نیئر محمد ند یم ثا قب بٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں وائس چیئر مینوں کی مکمل حما یت حا صل ہے ،8دسمبر کونسلرز کنو نشن افواہ تھی ہما ری جانب سے ایسا کو ئی کنو نشن نہیں رکھا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اتنے ماہ سے صرف قیا دت کا منہ دیکھ رہے تھے ،بلد یا تی نظا م کے نا م پر ہمیں صرف استعما ل کیا گیا ہے ،عدم اعتماد کے ووٹ کا حق حا صل کئے بغیر اب ہم چپ نہیں بیٹھیں گے ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے روزنا مہ ’’پا کستان ‘‘ سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ندیم ثا قب نے کہا کہ بلد یا تی نظام صرف چیئر مینو ں کے لئے بنا یا گیا ہے، اختیا رات اور فنڈز کا حق ہمیں نہیں ملنا بھی چا ہیے اگر ہما رے ووٹ کی کو ئی اہمیت نہیں ہے تو پھر اس نظا م میں سے کو نسلر شپ کو ہی ختم کر دینا چا ہیے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے بہت صبر کر کے دیکھ لیا ہے جب ہم اپنے وارڈو ں میں جا تے ہیں تو لو گ ہمیں کا م کا کہتے ہیں اور اگر ہما را چیئر مین ہی ہما رے ساتھ تعا ون نہ کر ے تو ہم کا م کیسے کروائیں ،ا ن کا کہنا تھا کہ پچھلے بلدیا تی نظا م میں چیئر مین کے خلا ف عدم اعتما د کے ووٹ کا حق کو نسلر کو حا صل تھا لیکن اب نہیں ہے جس کی و جہ سے چیئر مین کو نسلرز کو کچھ نہیں سمجھتا ۔

کنوینر

مزید : میٹروپولیٹن 1