حکیم محمد حسن قرشی ؒ کی طبی خدمات مشعل راہ ہیں،حکیم اقبال احمد

حکیم محمد حسن قرشی ؒ کی طبی خدمات مشعل راہ ہیں،حکیم اقبال احمد

لاہور(پ ر) شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشی ؒ کے طبی ، علمی ادبی اور تحقیقی اقدامات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ ہم خاندان قرشی کی اوایات کی پاسادری کی خاطر کوئی دقیقہ فزوگذاشت نہ رکھیں گے۔ پاکستان طبی کانفرنس، بزم قرشی پاکستان اور قرشی فاؤنڈیشن اپنے اکابرین کے راستوں پر عمل پیرا ہو کر عوامی ، سماجی، فلاحی و رفاعی کام کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی صدر حکیم اقبال احمد قرشی نے کیا وہ شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشی ؒ اور خاندان قرشی کی قبروں پر چادر پوشی کی پروقار تقریب میں اطباء اکرام سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر حکیم وید جمیل خان ، حکیم محمد احمد سلیمی ، حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم اسماعیل، حکیم حامد محمود ، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم یاسر امین، حکیم مدثر مظفر سواتی، حکیم رضا الحق ، حکیم فیصل صدیقی بھی موجود تھے۔

حکیم

مزید : میٹروپولیٹن 1