بلاول بھٹوزرداری اسلام آباد جلسے میں اہم اعلان کریں گے،اشرف بھٹی

بلاول بھٹوزرداری اسلام آباد جلسے میں اہم اعلان کریں گے،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر اور این اے 129کے مر کزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں گولڈن جوبلی کے جلسہ سے خطاب کے دوران اہم اعلان کریں گے اس جلسہ میں پیپلز پارٹی لاہور کی بھرپور نمائندگی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے چیئرمین اور عوامی لیڈر محترم بلا ول بھٹو زرداری ملک کو درپیش مسائل پر نہ صرف کھل کر بھی بات کریں گے بلکہ اس کا حل بھی بتائیں گے ۔ کرپشن کو چھپانے کیلئے (ن) لیگ خود ہی کوئی نہ کوئی ایشو اچھال رہی ہے ۔

نواز شریف نے کوئٹہ میں بھی اپنی تقریر کے دوران اداروں پر حملے کئے جو کسی بھی طرح سے ایک سابق پاکستان کے وزیراعظم کو زیب نہیں دیتے ہیں نواز شریف اب ججز کے خلاف بھی کھلم کھلا بول رہے ہیں جو کسی بھی طرح سے اچھی بات نہیں ہے ۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1