اہلسنت جماعتیں آئندہ الیکشن ایک نشان پر لڑیں گی،صاحبزادہ حامد رضا

اہلسنت جماعتیں آئندہ الیکشن ایک نشان پر لڑیں گی،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اہل سنت جماعتیں آئندہ الیکشن ایک نشان پر لڑیں گی۔ اہل سنت جماعتوں کا گرینڈ الائنس تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گا۔ ختم نبوت کے معاملے پر ن لیگی حکومت کی عالمی قوتوں سے ساز باز بے نقاب ہو چکی ہے۔ حکومت نے ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کر کے بیرونی قوتوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کی۔ راجہ ظفرالحق کی رپورٹ تبدیل کر کے جاری کرنے کی سازش تیار ہو چکی ہے۔

ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کی شفاف تحقیقات کے لئے غیر جانبدار افراد پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے۔ حکمران امریکہ کو نو مور کہنے کی جرات پیدا کریں۔ پاکستان کو امریکہ کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ پاکستان میں امریکہ نہیں اللہ اور رسول اللہ کا حکم چلے گا۔ ملک گیر دھرنوں میں عوام کی عدالت نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنا چکی ہے۔ سابق نااہل وزیراعظم ذاتی مفادات کے لئے ملکی سلامتی داؤ پر نہ لگائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

حامد رضا

مزید : میٹروپولیٹن 1