بے ضابطگیوں کا خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرول مہنگا کیا گیا،ذکر اللہ مجاہد

بے ضابطگیوں کا خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرول مہنگا کیا گیا،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حالیہ پیٹرولیم منصوعات میں اضافہ وزارت پیٹرولیم میں بے ضابطگیوں کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطابکر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، انجینئر خالد عثمان ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، صدر جے آئی یوتھ لاہورشاہد نوید ملک، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، امراء علاقہ جات چوہدری محمد شوکت ، عبدالرشید مرزا ، حاجی ریاض الحسن ، خالد احمد بٹ، ملک محمد شفیق ، چوہدری عبدالقیوم گجر ، ذکی الدین شیخ ودیگر شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی اداروں میں کرپشن کینسر کی طرح پھیل چکا ہے جس کے ذمہ دار خود حکمران ہیں ۔حکمرانوں نے سوا چار سالوں میں ٹیکسز اور مہنگائی کے ذریعے غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام الناس کو مہنگائی کے زہر آلودتھپیڑوں سے نجات کیلئے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے ۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1