حکومت عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنارہی ہے،ذکیہ شاہ نواز

حکومت عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنارہی ہے،ذکیہ شاہ نواز

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر عوام الناس کو مفت جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اس ضمن میں نہ صرف نئے ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے بلکہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں عدم موجود سہولیات کی کمی کو پورا کیاجار ہا ہے تاکہ لوگوں کو ان کے ڈور سٹیپ پر علاج معالجہ مہیا کیا جا سکے پولیو،ہیپا ٹائٹس اور دیگر بیمارویوں کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اپنا کردار بخوبی ادا کررہی ہے صوبے میں ضلعی او ر تحصیل سطح پر ہیپا ٹائٹس کلینکس قائم کیے جارہے ہیں دور دراز علاقوں میں ہیلتھ سروس یونٹس کے ذریعے میڈیکل کی سروسز فراہم کی جارہی ہیں حاملہ خواتین کے لیے محفوظ ماں ایمبولینس سروس کا آغاز ،لاہور ،ملتان،بہاولپور اور راولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام اور ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینوں کی فراہمی بچوں کے حفاظتی ٹیکوں میں ہیپا ٹائٹس کی برتھ ڈوز اور اسہا ل سے بچاؤ کے لیے روٹا وائرس ویکسین شامل کرنے کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے زیر اہتمام منعقدہ ہیلتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا

وزیر ماحولیات

مزید : میٹروپولیٹن 1