ڈسٹرکٹ ہیلتھ کنونشن،خواتین کی بیماریوں کے موضوع پر تقریبات

ڈسٹرکٹ ہیلتھ کنونشن،خواتین کی بیماریوں کے موضوع پر تقریبات

لاہور (جنرل رپورٹر)ضلع لاہور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کنونشن کے تحت تمام بڑے صحت کے مراکز میں خواتین کی بیماریوں کے مسائل کے حوالے سے سیمینار اور خصوصی لیکچرز منعقد کیے گئے اور محکمہ صحت لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کی بیماریوں اور دیگر پیچیدہ مسائل کے حوالے سے صحت کے مراکز میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ تقریبات کے مہمانان گرامی نے حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی صحت کے شعبہ میں دی جانے والی گراں قدر کاوشوں کو سراہا۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کنو نشن2017کیتحت لاہور کے صحت کے مراکز پر بریسٹ کینسر ، گائنی کے مسائل اور دیگر مسائل کے تدارک کے لیے خصوصی دن منایا گیا ۔علاوہ ازیں اس حوالے سے خصوصی تقریب لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز بطور مہمان خصوصی تھیں۔ سیمینار میںیونیورسٹی کی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ہیلتھ کنونشن

مزید : میٹروپولیٹن 1