جب ہم بجلی منصوبے لگا رہے تھے اس وقت ایک شخص پارلیمنٹ پر حملہ کر رہا تھا : مریم اورنگزیب

جب ہم بجلی منصوبے لگا رہے تھے اس وقت ایک شخص پارلیمنٹ پر حملہ کر رہا تھا : ...

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے تو ایک شخص کنٹینر پر کھڑا ہو کر پارلیمنٹ پر حملہ کررہا تھا‘ آج بھی وہی شخص اسی طرح کنٹینر پر کھڑا ہے اور وہی زبان استعمال کررہا ہے‘ نواز شریف نے ملک سے اندھیرے ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج بھی وہی شخص اسی طرح کنٹینر پر کھڑا ہے اور وہی زبان استعمال کررہا ہے۔ نواز شریف نے ملک سے اندھیرے ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے ایک شخص کنٹینر پر کھڑا تھا جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے تو ایک شخص پارلیمنٹ پر حملہ کررہا تھا جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے تو ایک شخص اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کررہا تھا۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر