حلف نامہ میں تبدیلی ، بیرسٹر ظفراللہ کی تحقیقات سے معذرت

حلف نامہ میں تبدیلی ، بیرسٹر ظفراللہ کی تحقیقات سے معذرت

اسلا م آباد( آن لائن )حلف نامہ میں تبدیلی کا معاملہ، وزیراعظم کے معاو ن خصوصی بیرسٹر ظفراللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے اس حوالے سے عدالتی حکم پر تحقیقات کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے اپنے 27 نومبر کے فیصلے میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھاجس پر انتخابی اصلاحات کے لیے 25 جولائی 2014 کو پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی تھی مجھے کمیٹی میں خصوصی دعوت پر کئی دفعہ بلایا گیالیکن انتخابی اصلاحات بل کی تیاری سے قبل ایک رکن نے میری موجودگی پر اعتراض اٹھایارکن کے اعتراض پر انتہائی صدمہ اور غصہ آیا جس پر اجلاس میں جانا چھوڑدیا ۔جواب میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ تنازع کے باعث میرے لیے معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ممکن نہیں ۔ حکمران جماعت سے تعلق ہونے کی بنا پر میری تحقیقات کو سیاسی رنگ بھی دیا جاسکتا ہے ۔عدالت عالیہ سے میری استدعا ہے کہ مجھے اس معاملے کی تحقیقات سے علیحدہ ہونے کی اجازت دی جائے۔

ظفراللہ

مزید : صفحہ آخر