شادی ہالوں میں ناقص اشیا ئے خوردونوش کی فراہمی،خفیہ چیکنگ کا فیصلہ

شادی ہالوں میں ناقص اشیا ئے خوردونوش کی فراہمی،خفیہ چیکنگ کا فیصلہ

لاہور (کامرس رپورٹر)شادی ہالوں میں ناقص اشیا ئے خوردونوش کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شادی ہالوں اور کیٹرنگ کمپنیوں کی خفیہ چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں ٹیموں کو تمام چھوٹے بڑے شادی ہالوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل آپریشنز کی براہ راست خود نگرانی کریں گے۔ اس حوالے سے نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ شادی ہالوں اور کیٹرنگ کمپنیوں کو لائسنس دینے کے علاوہ پہلے بھی ان کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تا ہم ویجیلنس سیل کی اطلاع پر شروع کیے جانے والے حالیہ خفیہ آپریشنز کامقصد مزید بہتر ی لانا ہے۔ شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ساتھ ہی ناقص اشیا ئے خودونوش کی سپلائی کا شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان شکایات کا ازالہ کرنے اور عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خفیہ آپریشنز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

شادی ہال

مزید : صفحہ آخر