پیپلز پارٹی کا جلسہ، 8سو اہلکار سکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے

پیپلز پارٹی کا جلسہ، 8سو اہلکار سکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے پریڈ گراؤنڈ میں ( آج ) منگل کو ہونے والے جلسے کی سکیورٹی کے لئے وفاقی پولیس کے 8سو اہلکار تعینات کئے جائیں گے جو صرف جلسہ گاہ کی بیرونی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ جلسہ گاہ کے اندر سکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری جلسہ منتظمین پر عائد ہو گی۔ ڈاکٹرز ، ایمبولنسز اور واک تھرو گیٹس کا بندوبست جلسہ منتظمین کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ( آج ) منگل کو پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ نے اجازت دے دی تاہم این او سی میں انوکھی شرائط رکھی گئی ہیں ، اجازت نامہ میں جلسے میں شرکت کرنے والوں کے نام پہلے سے پولیس اسٹیشن کو دینے کی شرط کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری بھی منتظمین پر ڈال دی گئی اور حکم دیا گیا ہے کہ سکیورٹی کا معیار عالمی تقاضوں سے کسی طور کم نہ ہو۔ جلسہ گاہ میں لگائے جانے والے اسٹیج کے عقب میں ایمبولینسز اور ڈاکٹرز کا بندو بست بھی جلسہ منتظمین کریں گے ، واک تھرو گیٹس کی تنصیب سے لے کر تمام تر سکیورٹی انتظامات جلسہ منتظمین کے ذمہ ہیں تاہم اجازت نامے میں جلسہ گاہ کی بیرونی سکیورٹی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وفاقی پولیس کے 8سو اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے تاہم اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا

پیپلز پارٹی

مزید : صفحہ آخر