شجاعت اور پرویزالٰہی سے برطانوی پولیٹیکل قونصلر اور سیاسی شعبہ کے سربراہ کی ملاقات

شجاعت اور پرویزالٰہی سے برطانوی پولیٹیکل قونصلر اور سیاسی شعبہ کے سربراہ کی ...

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ)ق )کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے برطانوی ہائی کمیشن کی اعلیٰ شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ برطانوی پولیٹیکل قونصلر مسٹر ول مڈلٹن اور سفارتخانہ میں داخلی سیاسی شعبہ کے سربراہ مسٹر سٹیفن ہل کی مسلم لیگی قائدین کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات، خطہ کی سیاسی صورتحال اور تعلیم و صحت کے شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

چودھری شجاعت ملاقات

مزید : صفحہ آخر