بھارتی اداکار ششی کپور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

بھارتی اداکار ششی کپور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ششی کپور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی عمر 79بر س تھی بھارتی میڈیا کے مطابق وہ کافی عرصہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ششی کپور1938کو پیدا ہوئے ،انہوں نے فلمی دنیا میں اپنا کئیریر چائلڈ سٹار سے شروع کیا وہ مشہور اداکار راج کپور کے چھوٹے بھائی تھے۔1961میں انہوں نے فلمی دنیامیں دھرم پترا سے کیا اور 1980تک فلم انڈسٹری پر چھائے رہے۔ان کی جوڑی کو امیتابھ بچن کے ساتھ اب تک کی فلمی کامیاب جوڑیوں میں مانا جاتا ہے ،دونوں نے دیوار،سہاگ ،کبھی کبھی ،ترشول،سلسلہ اور نمک حلال میں اپنی بہترین اداکاری سے فلمی شائقین کو اپنا گرویدا بنائے رکھا۔وہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ فلم ساز اور ہدایت کا ر بھی تھے۔امیتابھ بچن کی عجوبہ کے علاوہ انہوں نے ایک روسی زبان کی ایک فلم میں ہدایات کا ری کے فرائض انجام دئیے تھے۔

مزید : صفحہ آخر