پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک نظام جنوری 2018ء تک موخر

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک نظام جنوری 2018ء تک موخر

اسلام آباد ( آن لائن ) سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے ایک بار پھر بائیومیٹرک نظام کو جنوری 2018ء تک موخر کردیاگیا ہے ۔ پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے مطابق اسلام آباد میں قائم سعودی سفارتخانے نے عمرہ زائرین کو ایک مرتبہ پھر ایک مخصوص عرصے کیلئے بائیومیٹرک نظام سے مستثنیٰ قرارد یا ہے ، لہذا پاکستانی عمرہ زائرین رواں ماہ بائیومیٹرک نظام کی شرط پوری کئے بغیر عمرہ کے فریضہ ادا کرسکیں گے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کیلئے متعلقہ کمپنی کے انتظامات مکمل ہونے تک اس عمل کو موخر کیا جارہا ہے ۔سعودی سفارتخانے سے میڈیا کوائرڈینٹر ریحانہ خان نے بائیومیٹرک نظام کے متعلق فیصلہ کے بارے میں تصدیق یا تردید کے متعلق لاعملی کا اظہار کیا۔

بائیومیٹرک

مزید : صفحہ آخر