الیکشن کمیشن،عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت 18دسمبر تک ملتو ی

الیکشن کمیشن،عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت 18دسمبر تک ملتو ی

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت 18 دسمبر تک ملتو ی کردی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔اسی نوعیت کے ایک مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے پیش نظر سماعت ملتوی کردی گئی۔چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ آخر