جاوید ہاشمی کو ہیرو بنانا تحریک انصاف کی غلطی تھی : فواد چودھری

جاوید ہاشمی کو ہیرو بنانا تحریک انصاف کی غلطی تھی : فواد چودھری
جاوید ہاشمی کو ہیرو بنانا تحریک انصاف کی غلطی تھی : فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ،اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں اور انہیں ہیرو بنانا تحریک انصاف کی غلطی تھی۔ہماری پارٹی سے غلطیاں ہوئی ہیں مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں انہوں نے کہا کہ جب سے وزارت طوق بنی ہے ان کے پاس جھوٹ کے علاوہ بولنے کو کچھ نہیں، مریم اورنگزیب کے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں پر تالے ڈال کر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے جیسا کارنامہ (ن) لیگ کا ہی ہوسکتا ہے، دیہات میں جہاں آج بھی 6 ،6 گھنٹے بجلی دستیاب نہیں، بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 27 ممبران میں سے 6 لوگ ان کے گھر کے ہیں، (ن) لیگ اپنے گھر کو جمہوریت سمجھتی ہے، ان کی سی ای سی میں جنوبی پنجاب سے کوئی بندہ نہیں اور سندھ سے بھی کسی کو نہیں لیا، یہ لوگ گھر میں ایک دوسرے کو جمہوریت کہہ کر بلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں، وہ جنوبی پنجاب میں کوئی سیٹ نہیں جیتے۔دریں ثناء پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے سنٹرل پنجاب کے سنئیر نائب صدر، سی ای او اوریگا گروپ آف کمپنییز کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک روزہ براوو کراپ سائسنز سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ ہر سال زراعت پر توجہ دلانے کے کئے کانفرسیں کرواتے ہے میں انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں لیکن ہمارے حکمرانوں نے زراعت کے لئے کچھ نہیں کیا ہر شعبہ میں نقصان ہوا لیکن زراعت بھی اس میں شامل ہے اگر ہم نے اپنی زراعت پر توجہ نہ دی تو ایسا وقت آئے گا کھانے کو بہت کم رہ جائے گا ، یہ ایک خوفناک سوچ ہے زراعت کے لئے جو اہم چیز ہے وہ ہے پانی ، ہم نے پانی کو ضائع کیاجو ڈیم بننے چاہیے تھے وہ نہیں بنائے گئے فصل کی پیدوار کو بڑھانے کے طریقے نہیں اپنائیں گئے ہماری زمین کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہماری حکومتوں نے اس کے لئے کچھ بہتر نہیں کیا ،جمشید اقبال چیمہ اورڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کسان کو کیا سہولتیں دے رہے ہیں ، پانی کے اہم مسئلے پر حکومت نے کوئی دھیان نہیں دیا ، سندھ طاس حکومت نے نظر نہیں رکھی ، حکومت کی نالائقی سے ہم دو کیس ہار چکے ہے جس سے کسان کا پانی کم ہوا ، حکومت کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہم نہ ہونے کے برابر ایکسپورٹ کر رہے ہیں جہاں کاٹن کی فصل اگائی جاتی تھی وہاں شوگر مل لگائی جا رہی ہے ۔
فوادچوہدری

مزید :

صفحہ آخر -