جاوید ہاشمی اثاثہ ہیں ، کوئی دوسرا ان کی جگہ نہیں لے سکتا: خواجہ سعد رفیق

جاوید ہاشمی اثاثہ ہیں ، کوئی دوسرا ان کی جگہ نہیں لے سکتا: خواجہ سعد رفیق
 جاوید ہاشمی اثاثہ ہیں ، کوئی دوسرا ان کی جگہ نہیں لے سکتا: خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں جمہوریت کیلئے مل کرکام کرنے پراتفاق ہواہے،پنجاب ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ جاوید ہاشمی اثاثہ ہیں،کوئی دوسراشخص جاویدہاشمی نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جاوید ہاشمی کی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات نوازشریف کی دعوت پرہوئی،جاوید ہاشمی کے خیالات سے ن لیگ کی قیادت اتفاق کرتی ہے،جدوجہد کے اگلے مراحل جاویدہاشمی سے مل کر طے کریں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ایسی ملاقاتیں ایک دوسرے کوشرمندہ کرنے کیلئے نہیں ہوتیں۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر