صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے : خورشید شاہ

صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے : خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صبح کا بھولا اگر شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے‘ (ن) لیگ میں نواز شریف اور شہباز شریف کے بعد جاوید ہاشمی سینئر رہنما تھے‘ جاوید ہاشمی کو بھگانے میں (ن) لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا‘ جاوید ہاشمی کو (ن) لیگ میں دوبارہ جگہ بنانے میں وقت لگے گا‘ عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات سے متعلق عدالت پر اعتماد کرنا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو (ن) لیگ چھوڑتے وقت کہا تھا کہ پارٹی مت چھوڑیں جاوید ہاشمی کو بھگانے میں (ن) لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا آج کل وہ شخصیت خود پارٹی میں سائیڈ لائن ہوچکی ہے۔ پارٹی میں نواز شریف اور شہباز شریف کے بعد جاوید ہاشمی سینئر رہنما تھے۔ صبح کا بھولا شام کو واپس جائے تو سے بھولا نہیں کہتے۔ جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ بنانے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تو نااہل ہوچکے ہیں عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات سے متعلق عدالت پر اعتماد کرنا چاہئے۔ یقین ہے کہ عدالت ان مقدمات میں انصاف کرے گی۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ آخر