سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 19.2ارب کے 17منصوبوں کی منظوری دیدی ، 51.27ارب کے 7منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنگ کو ارسال

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 19.2ارب کے 17منصوبوں کی منظوری دیدی ، 51.27ارب کے ...

اسلام آباد (آئی این پی )سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی )کے اجلاس میں 19.2ارب روپے کی لاگت کے 17 منصوبے منظور جبکہ 51.27 ارب روپے کی لاگت کے 7منصوبے ایکنک کو حتمی منظوری کیلئے بھجوا د یئے گئے ۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی حکام کی شرکت ۔توانائی، پانی، ٹرانسپورٹ و مواصلات، ، فزیکل پلاننگ، سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے توانائی سے متعلق 18.6 ارب روپے ، آبی وسائل سے متعلق 5.8 ارب روپے ، ٹرانسپورٹ و مواصلات سے متعلق 24.2 ارب روپے ، سائنس و ٹیکنالوجی12.2ارب روپے ، صحت سے متعلق 7.3ارب روپے ، خوراک و زراعت کے 3.8ارب روپے ، ،فزیکل پلاننگ کے 663.356 ملین روپے ، کلچر ، سپورٹس اور سیاحت کیلئے 592 ملین روپے کے منصوبے شامل ہیں۔

سی ڈی ڈبلیو پی/منصوبے

مزید : علاقائی