حکمرانوں کی توجہ جلسے جلوسوں پر رہتی ہے،چیف جسٹس (ر)افتخار چودھری

حکمرانوں کی توجہ جلسے جلوسوں پر رہتی ہے،چیف جسٹس (ر)افتخار چودھری

لاہور ( این این آئی)پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر و سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی توجہ عوامی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے ازالے پر ہونے کے بجائے پر ہجوم جلسے جلوس کا انعقاد پر رہتی ہے،قوم کا سردار قوم کا خادم ہوتا ہے ورنہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، اب بھی وقت ہے کہ حکمران و سیاستدان ہوش کے ناخن لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل پنجاب کے صدرمدثر چوہدری کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے غلام مجتبیٰ ،رانا نعمان،بلال مغل، میاں اظہر پر مشتمل وفد سے ملاقات کے موقع پرکیا ۔

‘ افتخار محمد چوہدری

مزید : علاقائی