پاک فضائیہ کے سکواڈرن نمبر 6 کی70ویں سالگرہ پر خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پوسٹ نے پاک فضائیہ کے ایئر ٹرانسپورٹ سپورٹ سکواڈرن نمبر 6 کی70ویں سالگرہ کے موقع پر 10روپے مالیت کا خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاک فضائیہ کے سکوارڈن نمبر 6 کی خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے گزشتہ روز سکوارڈن نمبر 6 کی70 ویں سالگرہ کی تقریب میں پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی۔ یہ خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ پیر سے ملک بھر کے جنرل پوسٹ آفسز اور ڈاک ٹکٹوں کے شائقین کے لئے قائم سنٹرز پر دستیاب ہیں۔
یادگاری ڈاک ٹکٹ