منشیات کے خلاف تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں، ایاز صادق

منشیات کے خلاف تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں، ایاز صادق

ا

سکو /اسلا م آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ منشیات ایک مشترکہ چیلنج ہے اس کے خاتمے کے لیے پارلیمانوں اور ان کے اراکین شعور اجا گر کرنے، قانون سازی ،وسائل کے منصفانہ تقسیم اور منشیات کے خلاف بنائی جانے والی قومی پالیسیوں کی نگرانی کر کے ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ماسکوسے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار منشیات کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس جو3سے 5دسمبر تک روس کے دارلحکومت ماسکو میں منعقد ہو رہی ہے کے دوران اپنے کلیدی خطاب میں کیا ۔سپیکر نے کہا کہ دنیا میں منشیات کے بڑھتے ہوئے مسائل معاشرے کی صحت ،حفاظت ،سیکورٹی اور سماجی و اقتصادی تر قی پر بری طرح اثرانداز ہو رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ منشیات عالمی برادری کے لیے خطرہ اور دنیا کے لیے باعث تشویش ہے سپیکر نے کہا کہ UNODCکے حالیہ اعداد شمار کے مطابق منشیات کے پودوں کی افزائش انتہائی دشوار گزار علاقوں میں کی جارہی ہے اور اس کی طلب اور پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے جو باعث تشویش ہے ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان منشیات کے خلاف علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ بحثیت ممبرکمیشن آف نارکوٹکس ڈرگ پاکستان اس لعنت کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنا تعمیر ی کردار جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے ۔سپیکر نے اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین Mr. Vyacheslav Viktor-o-vich Volodinکا اراکین پارلیمنٹ کو منشیات کے مشترکہ چیلنچ کے خلاف اکٹھا کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے ماسکو کے خوبصورت شہر میں گرم جوش مہمان نوازی پر روس کی حکومت اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

ایاز صادق

مزید : علاقائی