این اے125 ، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سعد رفیق کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

این اے125 ، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سعد رفیق کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبا د(آن لائن ) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے125 میں دوبارہ انتخاب سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف خواجہ سعد رفیق کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چھ دسمبر کو سماعت کرے گا،بنچ میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہونگے ،الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی کے الزامات پر این اے 125 میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا، نادرا رپورٹ میں این اے 125 کے صرف 49 ہزار ووٹ مصدقہ جبکہ ایک لاکھ49 ہزار ووٹ کے غیر تصدیق شدہ ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف خواجہ سعد رفیق کی اپیل پر عدالت عظمیٰ نے ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا تھا جس کے بعد خواجہ سعد رفیق 11مئی 2015 سے حکم امتناعی پر بحال ہیں ، مقدمہ کی آخری سماعت 26 جنوری 2016 کو ہوئی تھی۔

نیابینچ تشکیل

مزید : علاقائی