کامران ٹیسوری کو اگرکوئی شکوہ تھا تو پارٹی میں رہ کر بات کرتے، فاروق ستار

کامران ٹیسوری کو اگرکوئی شکوہ تھا تو پارٹی میں رہ کر بات کرتے، فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ ہر پارٹی میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے اور اگر کامران ٹیسوری کو کوئی شکوہ تھا تو پارٹی میں رہ کر بات کرتے۔پیرکوحیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ ہر پارٹی میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے لیکن جمہوری طریقے سے اختلاف کو دور کیا جانا چاہئے، کامران ٹیسوری کے بارے میں پتہ چلا، ان سے ملاقات کرکے گلے شکوے دور کروں گا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے جلسے اور پی ایس پی کی رابطہ مہم کے دوران حالات بہتر رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ جلسے کے اختتام تک کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنااور آمنے سامنے آنے پر نعرے بازی سے بھی گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کو اکبری گراؤنڈ لطیف آباد میں تاریخی جلسہ منعقد ہوگا اور جلسہ ہر قسم کے شکوک و شبہات کو ختم کردے گا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہوا۔فاروق ستارنے کہاکہ اگر سلیم شہزاد سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان اچھا کام نہیں کررہی تو وہ الگ پارٹی بناسکتے ہیں، سلیم شہزاد بیرون ملک رہ کر اچھا کام کرسکتے تھے مگر ان کی اچانک آمد پر ہم بھی حیران تھے۔
فاروق ستار

مزید :

علاقائی -