نا اہل شخص خواب میں وزیراعظم بن سکتا ہے حقیقت میں نہیں ، محمودالرشید

نا اہل شخص خواب میں وزیراعظم بن سکتا ہے حقیقت میں نہیں ، محمودالرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ دھرنوں نے نہیں شریف خاندان کی کرپشن اور کیک بیکس نے ملکی ترقی روکی، خزانہ خالی کیا، دھرنوں نے تو عوام کو شعور دیا اور آج عوام ان حکمرانوں سے اپنا حق مانگ رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف خوابی دنیا میں رہتے ہیں، تبدیلی سرکاری وسائل پلوں سڑکوں پر خرچ کرنے سے نہیں اپنے شہریوں پر خرچ کرنے سے آتی ہے۔ دریں اثنا ء پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے انہوں ہوئے کہا کہ حیرت ہے نواز شریف اب بھی خود کو وزیراعظم سمجھتے ہیں، کوئٹہ جلسے میں انہوں نے لوگوں کو میٹروبس بنانے کا وعدہ کرنیوالے نا اہل شخص خواب میں تو اچکزئی، مریم، طلال اور دانیال کے وزیراعظم بن سکتے ہیں حقیقت میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بھائی بتائیں انہوں نے ملک میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے کتنے مواقع پیدا کئے، کتنے نئے ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے،غربت کے خاتمے کیلئے کیا اقدامات کئے؟ شریف خاندان نے عوام کو جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا، ان کے ذہن میں اب بھی جوغلط فہمی ہے وہ آئندہ انتخابات میں دور ہو جائے گی۔

مزید : علاقائی