پاکستان میری ٹائم ایجنسی کی سمندری آلودگی سے نمٹنے کی مشق کا آغاز

پاکستان میری ٹائم ایجنسی کی سمندری آلودگی سے نمٹنے کی مشق کا آغاز

کراچی ( این این آئی)پاکستان میری ٹائم ایجنسی کی سمندری آلودگی سے نمٹنے کی مشق کا آغاز ،ہیڈ کوارٹر میں مشق سے متعلق مختصر تعارف، بحث و مباحثہ اور عملی مشق کے انعقاد سے پہلے آپریشنل تیاریوں کی جانچ پڑتال، ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل جمیل اختر، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز ریئر ایڈمرل زائد الیاس اور ریئر ایڈمرل زکا الرحمٰن فلیگ آفیسر ٹریننگ کی افتتاحی سیشن میں شرکت۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بڑی تعداد میں سمندری آلودگی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ آلودگی ہماری آنے والی آئندہ نسلوں کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگی۔ انہوں160نے اس بات پر زور دیا کہ آلودگی کے اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی جانب فوری سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ترجمان پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق مؤثر منصوبہ بندی اور تربیتی سیشن کے نتیجے میں اس مشن کا دوسرا مرحلہ آج کراچی بندرگاہ اورتیسرا مرحلہ کل کراچی کلفٹن ساحل پر منعقد کیا جائے گا جس میں زمین پر تیل کے پھیلاؤکو ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔ پاکستان نیوی یونٹس کے ساتھ ساتھ متعلقہ ادارے بھی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان میری ٹائم ایجنسی

مزید : علاقائی